کوئٹہ: سریاب گوہرآباد میں سی ٹی ڈی کے آپریشن کے نتیجے میں مبینہ دہشتگرد مارا گیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران دہشت گرد کی جانب سے فائرنگ اور دستی
بم دھماکا کیا گیا جس کے نتیجے میں سی ٹی ڈی کے 2 اہلکارزخمی ہوگئے۔
ترجمان نے بتایا کہ اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگیا جب کہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔
ترجمان کےمطابق ہلاک ملزم فرقہ ورانہ، لسانی ٹارگٹ کلنگ اور فورسزپر حملوں میں ملوث تھا۔
0 Comments