Ticker

12/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

 




پی ایچ ڈی، سبزی فروش خاتون کا انگریزی میں احتجاج، ویڈیو وائرل


فوٹو: بشکریہ این ڈی ٹی وی 

بھارت میں خاتون سبزی فروش کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جو کہ انگریزی میں احتجاج کرنے کے ساتھ یہ دعویٰ بھی کر رہی ہیں کہ انہوں پی ایچ ڈی بھی کر رکھی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رئیسہ انصاری نامی خاتون نے اس وقت میونسپل حکام کے خلاف احتجاج کیا جب انہیں سڑک کے کنارے سے سبزی کا ٹھیلا ہٹانے کو کہا گیا جس کی ویڈیو خوب وائرل ہو گئی۔













ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سبزی فروش خاتون انگریزی میں یہ کہہ رہی ہیں کہ میونسپل آفیسر  یہاں سبزی فروشوں کو ہراساں کرتے ہیں۔
خاتون سے جب ان کی تعلیم کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ ایک ریسرچ اسکالر رہ چکی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اندور کے بازاروں میں بار بار کی جانے والی روک ٹوک نے سبزی اور پھل فروشوں کو پریشان کر دیا ہے۔
خاتون سے جب یہ سوال کیاگیا کہ وہ کوئی اچھی نوکری کیوں نہیں کرتی تو ان کا کہنا تھا کہ انہیں نوکری نہیں ملتی، انہوں نے کہا کہ مجھے نوکری کون دے گا؟ یہاں لوگوں کے دماغ میں یہ چیز ہے کہ کورونا وائرس مسلمانوں کی وجہ سے پھیلا ہے اور میرا نام رئیسہ ہے، یہی وجہ ہے کہ مجھے کوئی نوکری نہیں دیتا۔

Post a Comment

0 Comments