Ticker

12/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

 




کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور


ملک کے بڑے شہروں میں آٹے کی قیمتوں کی سرکاری تفصیلات جاری کردی گئیں جس کے مطابق کراچی کے شہری سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق کراچی میں آٹے کے 20 کلوتھیلے کی قیمت 1360 روپے تک پہنچ گئی ہے اور یہ ملک کے بڑے شہروں میں آٹے کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔
ادارہ شماریات نے بتایا کہ ایک ہفتے میں کراچی میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 120 روپے تک مہنگا ہوا اور گزشتہ تین ہفتوں میں کراچی میں آٹے کا تھیلا 160 روپے تک مہنگا ہوا۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ 2 جولائی کو کراچی میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1200 روپے تھی لیکن 16 جولائی کو شہر میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 1240 روپے ہوگئی جب کہ 23 جولائی کو کراچی میں آٹےکےتھیلےکی قیمت 1360 روپے پرپہنچ گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور ملتان سمیت دیگر شہروں کی نسبت 460 روپے سے 500 روپے تک مہنگا ہے۔
ادارہ شماریات نے بتایا کہ اس وقت پشاورمیں آٹے کے 20 کلوتھیلے کی قیمت 1280 روپے ہے جب کہ حیدر آباد میں آٹے کے 20 کلو تھیلےکی قیمت 1260روپے، بنوں میں 1200 روپے اور کوئٹہ میں 1160 روپے تک ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق خضدار میں آٹے کے20 کلو تھیلے کی قیمت ایک ہزار روپے تک ہے جب کہ سکھر،لاڑکانہ میں 1140 روپے، اسلام آباد اور راولپنڈی میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 900 روپے تک ہے۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ،سیالکوٹ،لاہور،فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور سرگودھا میں بھی آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 860 روپے تک ہے۔

Post a Comment

0 Comments