Ticker

12/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

 




‘پنجاب میں ہیلتھ پروفیشنلز تاحال ہیلتھ رسک الاؤنس سے محروم‘

فوٹو: فائل
لاہور: ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر سلمان حسیب کا کہنا ہے کہ صوبے میں اب تک ہیلتھ پروفیشنلز کو رسک الاؤنس نہیں دیا گیا ہے۔
ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر سلمان حسیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز کی کاوشوں کی بدولت کورونا کی صورتحال بہت بہتر ہے ، ساڑھے چار ہزار سے زائد نرسز اس وبا سے متاثر ہوئیں جبکہ 50 سے زائد ڈاکٹر نے جان کا نذرانہ پیش کیا۔
ڈاکٹر سلمان حسیب نے کہا کہ پنجاب میں ہیلتھ پروفیشنلز کی خدمات کو سراہا نہیں گیا اور  ابھی تک کسی ہیلتھ پروفیشنل کو رسک الاؤنس نہیں دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ جس ادارے کی نجکاری کرنا چاہتے ہیں پہلے اس کی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں، حکومت پنجاب اور حکومت پاکستان اسپتالوں کی نجکاری کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں اسپتالوں کی نجکاری کے بعد کیا حالت ہوئی وہ سب نے دیکھا، وزیراعظم جو  پشاور سے نجکاری کا نظام لا رہے ہیں وہ فیل نظام ہے۔

Post a Comment

0 Comments