Ticker

12/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

 




خونی لبرلز وزیراعظم کے پیچھے پڑے ہیں: پی ٹی آئی رکن اسمبلی عالیہ ملک




پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ ملک کا کہنا ہےکہ خونی لبرلز وزیراعظم کے پیچھے پڑے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں وزیراعظم کے حالیہ انٹرویو پر بات کرتے ہوئے عالیہ حمزہ ملک نے کہا کہ خونی لبرل ہی سب سے زیادہ خواتین کے حقوق کی پامالی کرتے ہیں اور یہ لوگ اپنے مخصوص بیان کے لیے خواتین کی کردار کشی کرتے ہیں لہٰذا خونی لبرل سے کہوں گی کہ عمران خان کے بیان کو پہلے اچھی طرح سنیں۔

انہوں نےکہا کہ وزیراعظم سے زیادہ خواتین و بچوں کے حقوق کا نا آج کسی کو احساس ہے اور نا کل ہوگا، وزیراعظم کی بات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا جارہا ہے۔

عالیہ ملک کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نے کبھی نہیں کہا کہ پاکستان میں ریپ کیسز کی وجہ خواتین کے کپڑے ہیں، خونی لبرلز دو مسائل کومکس کررہے ہیں، صرف انٹرویو کا ایک حصہ سنا، سب سے اہم حصے جس کاتعلق پاکستان کے مستقبل سے ہے اسے نظر انداز کردیا، ہمیں اپنی رپورٹنگ میں بھی چیزوں کو دیکھنا چاہیے، وہ دو معاشروں کا تقابلی جائزہ لے رہے تھے اور  وہ معاشرے کے مسائل پر بات کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جب وزیراعظم فحاشی کی بات کرتے ہیں تو عورت مارچ والوں کو برا لگتا ہے اور جب وہ کپڑوں کی بات کرتے ہیں تو بھی عورت مارچ والوں کو برا لگتا ہے، انٹرویو کے مخصوص حصے کو لے کر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جارہا ہے۔

 رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ زیادتی کیس کی گفتگو میں وزیراعظم نے مشرق اور مغرب کا موازانہ پیش کیا، وزیراعظم نے زیادتی کرنے والوں کیلئے سخت قانون بنائے ہیں، ریاست اپنی ذمہ داری نبھا رہی ہے، ہمارا کام ہے کہ سخت قانون سازی کریں۔

عالیہ ملک نے مزید کہا کہ جس طرح وزیراعظم خواتین وبچوں کے تحفظ کی بات کرتے ہیں اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئی، مدرسے میں زیادتی کا واقعہ ہوا تو وزیراعظم نے مدرسے میں بھی اصلاحات لانے کا سوچا جب کہ موٹر وے حادثے پر بھی ہم نے کہا کہ سخت قوانین بنانے اور عمل کرانے کی ضرورت ہے۔

 

Post a Comment

0 Comments