Ticker

12/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

 




حقیقی اسلامی نظام چاہتے ہیں، خواتین کو تحفظ فراہم کریں گے، افغان طالبان

 



افغان طالبان کے سیاسی دفترکے سربراہ  ملا عبدالغنی برادر نے یقین دہانی کرائی ہےکہ طالبان خواتین کو تحفظ فراہم کریں گے اور سفارت کار اور این جی اوز بھی افغانستان میں محفوظ طریقے سے کام کرسکیں گے۔

ایک بیان میں قطر میں موجود افغان طالبان کے سیاسی دفترکے سربراہ ملا عبدالغنی برادر نے کہا ہے کہ غیر ملکی انخلا کے بعد افغانستان میں آئندہ نظام کی تشکیل پر سوالات ہیں، طالبان حقیقی اسلامی نظام چاہتے ہیں جو ثقافتی روایات اور مذہبی قوانین کے مطابق خواتین کے حقوق کے لیے شرائط فراہم کرے ۔

 ملا عبدالغنی برادر کا کہنا تھا کہ طالبان افغان امن مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں، ایک حقیقی اسلامی نظام افغانوں کے تمام مسائل کے حل کابہترین ذریعہ ہے۔ہماری طرف سے مذاکرات اور اس کی حمایت میں ہماری بھر پور شرکت اس بات کی کھلی نشاندہی کرتی ہے کہ ہم افہام و تفہیم کے ذریعے معاملات کو حل کرنے میں یقین رکھتے ہیں۔ 

Post a Comment

0 Comments