Ticker

12/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

 




جعل سازی کرکے اے ٹی ایم سے 50 لاکھ لوٹنے والے گروہ کا کارندہ گرفتار

 



ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ملتان میں اسکیننگ ڈیوائس کے ذریعے اے ٹی ایم سے 50 لاکھ روپے لوٹنے والے گروہ کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم عمران اور اس کے ساتھیوں نے ملتان میں نیشنل بینک صدر برانچ کی اے ٹی ایم میں اسکیننگ ڈیوائس لگا کرپہلے اے ٹی ایم کارڈکا ڈیٹا چوری کیا پھر اس ڈیٹاکی مدد سے 50 لاکھ روپےنکلوا لیے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم عمران کو گوجرانولہ سے گرفتار کیا گیا جب کہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔


Post a Comment

0 Comments