شوق کا کوئی مول نہیں، اس محاورے کی مثال ضلع بدین میں بنی ہے جہاں کرکٹ کے متوالو ں نے اپنی مدد آپ کے تحت فلڈ لائٹس سے مزین خوبصورت گراؤنڈ تیار کر لیا ہے۔
نیا تعمیر کیا گیا گراؤنڈ کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم یا لاہور کا قذافی اسٹیڈیم نہیں بلکہ سندھ کے ضلع بدین کے شہر ٹنڈو باگو کا میدان ہے جہاں کرکٹ کے دیوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت خوبصورت گراونڈ تعمیر کیا ہے، فلڈ لائٹس کی تنصیب نے گراونڈ کو چارچند لگا دیے ہیں۔
شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ اسٹڈیم کی تعمیر سے نہ صرف کرکٹ کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ نوجوان ٹیلنٹ بھی ابھر کر سامنے آئے گا۔
شائقین کرکٹ کا مزید کہنا ہے کہ حکومت اندرون سندھ اگر کھیلوں کے میدان تعمیر کرے تو نہ صرف کھیلوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا بلکہ نوجوانوں کو صحتمند سرگرمیوں کا موقع بھی میسر آئے گا۔
0 Comments