آج اب تک سب سے زیادہ 313 کیسز پنجاب سے رپورٹ ہوئے ہیں
ملک میں کورونا سے مزید 7 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5709 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 269191 تک جاپہنچی ہے۔
اب تک پنجاب میں 2100، سندھ میں 2060 اور خیبر پختونخوا میں 1158 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 162، بلوچستان میں 136 ، آزاد کشمیر میں 48 اور گلگت بلتستان میں 45 افراد کا انتقال ہوا ہے۔
آج کے کیسز کی صورت حال
بروز جمعرات ملک بھر سے کورونا کے مزید 376 کیسز اور 7 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 313 کیسز 5 ہلاکتیں، اسلام آباد 21 کیسز ایک ہلاکت، گلگت 18 کیسز اور آزاد کشمیر سے 24 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے۔
پنجاب
پنجاب سے آج کورونا کے 313کیسز اور 5 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کُل تعداد 91129 اور ہلاکتیں 2100 ہو چکی ہیں۔
صوبے میں اب تک کورونا کے 66802 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 21 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔
پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 14722 اور ہلاکتیں 161ہو گئی ہیں۔
اس کے علاوہ شہر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12023 ہوگئی ہے۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 18کیسز سامنے آئے ہیں جن کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔
پورٹل کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 1896 ہوگئی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 45 ہے۔
گلگت میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1498 ہے۔
آزاد کشمیر
آزاد کشمیر سے بھی آج کورونا کے مزید 24 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔
آزاد کشمیر میں اب تک مجموعی طور پر 1961 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 48 ہوگئی ہے۔
آزاد کشمیر میں اب تک کورونا سے 1328 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔
سندھ
سندھ میں جمعرات کو کورونا کے باعث مزید 36 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2096 ہوگئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 670 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں مصدقہ کیسز کی تعداد 115883 ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ صوبے میں اب تک 99402 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
بلوچستان
بلوچستان میں جمعرات کو کورونا کے صرف 6 کیسز سامنے آئے اور کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 136 ہے۔
محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 11523 ہوگئی۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 9818 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔
خیبرپختونخوا
خیبرپختونخوا میں بدھ کو کورونا وائرس کے باعث مزید 5 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1158 ہوگئی۔
صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان مزید 230 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 32753 تک جا پہنچی ہے۔
اب تک صوبے میں 25713 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
0 Comments