Ticker

12/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

 




آیا صوفیہ مسجد کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی 'بسم اللہ' کے پیغام کیساتھ شروعات

ترک صدر رجب طیب اردوان نے بھی آیا صوفیہ مسجدِ شریف کبیرہ کے نام سے کھولے گئے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ’بسم اللہ‘ کے ساتھ شیئر کردہ پیغام کو اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کیا— فوٹو:فائل 

ترکی کی معروف آیا صوفیہ مسجد کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی ’بسم اللہ‘ کے پیغام کے ساتھ شروعات کی گئی۔
ترکی کے معروف مقام آیا صوفیہ میں 86 سال بعد باقاعدہ پنج وقتہ نماز کا آغاز نماز جمعہ سے ہوگیا جس میں ترک صدر رجب طیب اردوان سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ آیا صوفیہ کے باہر ہزاروں افراد نے روح پرور اجتماع میں شرکت کی۔ 




دوسری جانب  تاریخی آیا صوفیہ مسجد کا باقاعدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی بنایا گیا ہے جس کی ’بسم اللہ‘ کے پیغام کے ساتھ شروعات کی گئی۔ 
ترک صدر رجب طیب اردوان نے بھی آیا صوفیہ مسجدِ شریف کبیرہ کے نام سے کھولے گئے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ’بسم اللہ‘ کے ساتھ شیئر کردہ پیغام کو اپنے اکاؤنٹ سے ری ٹوئٹ کیا۔
ٹوئٹر اکاؤنٹ پر آیا صوفیہ مسجدِ شریف کبیرہ کے قیام کی تاریخ ’29 مئی‘ درج کی گئی ہے جو کہ فتح استنبول کی تاریخ ہے۔
اس اکاؤنٹ کو اب تک ایک لاکھ 96 ہزار سے زائد افراد فالو کرچکے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments