چینی کی قیمت نے شہریوں کے منہ کا ذائقہ کڑوا کردیا،ایک ہفتے میں 2 روپے 52 پیسے فی کلو منہگی ہوکر 87 روپے 84 پیسے فی کلو پر جا پہنچی۔
20 کلو آٹے کے تھیلے پر پانچ ، دس نہیں اکٹھے 34 روپے بڑھ گئے، آلو 64 روپے کلو پر پہنچ گیا، پیاز کی قیمت بھی 4 روپے فی کلو بڑھ گئی۔
ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق حالیہ ہفتے میں مہنگائی میں 0.21 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے میں چینی کی قیمت میں 2 روپے 52 پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا اور چینی کی قیمت 85 روپے32 پیسےسے بڑھ کر 87 روپے 84پیسے فی کلو ہو گئ۔
ادارہ شماریات کے مطابق تین ہفتوں کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے سے زائد کا اضافہ ہوچکا ہے۔
اس کے علاوہ ایک ہفتے کےدوران 20 کلو آٹے کا تھیلا 34 روپے مہنگا ہو گیا، آلو کی قیمت میں 2.02 روپے فی کلو اضافہ ہوا اور کی قیمت 62.27 روپےسے بڑھ کر 64 روپے 29 پیسے فی کلو ہو گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق پیاز 4 روپے فی کلو، 200 گرام سرخ مرچ 16 روپے مہنگی ہوئی، ایک ہفتہ میں دہی فی کلو 2 روپے مہنگا ہوا، دودھ ،چھوٹا گوشت اور چاول کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی، چکن 29 روپے 73 پیسے فی کلو سستی ہوئی، کیلے فی درجن 3 روپے، لہسن 2 روپے فی کلو سستا ہوا، ایل پی جی کا سلنڈر بھی 7 روپے سستا ہوا، دال مونگ، انڈے اور د ال ماش بھی سستی ہوئے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 23 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
0 Comments