Ticker

12/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

 




ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ملتوی ہونے کے بعد پی سی بی کا متبادل پلانز پر غور

ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ملتوی ہونے کے بعد پی سی بی نے ونڈوز خالی ہونے پر کئی ممالک سے رابطے کیے ہیں— فوٹو:فائل 

ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ملتوی ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے متبادل پلانز اور  فیوچر ٹور پروگرامز (ایف ٹی پی) کی سیریز کے بارے میں غور شروع کردیا۔
ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ملتوی ہونے کے بعد پی سی بی نے ونڈوز خالی ہونے پر کئی ممالک سے رابطے کیے ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ کے بعد ایف ٹی پی کے تحت مختصر دورانیے کی سیریز کے لیے جنوبی افریقا کا دورہ بھی کرنا ہے جہاں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ پس منظر میں کئی ممالک کے ساتھ بات چیت جاری ہے، یہ ابھی فیصلے کا وقت نہیں ہے لیکن پلاننگ جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری طرح دوسرے ممالک بھی پاکستان آنے سے قبل یہاں کے حالات کا جائزہ لیں گے، عالمی وبا کی لہر جاری ہے اور کسی کے لیے اس وقت فیصلہ کرنا مشکل ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس لیے جنوبی افریقا مختصر دورانیے کی سیریز کھیلنے کے لیے جانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا لیکن جنوبی افریقی بورڈ کے ساتھ کئی معاملات پر بات ہو رہی، وہاں بھی حالات بہتر نہیں ہیں۔
وسیم خان نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے مطابق اس وقت ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہاں جائیں گے یا نہیں اگلے تین چار ہفتے اہم ہیں، اس دوران فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں آجائیں گے۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے رواں برس آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ملتوی کردیا گیا ہے اور اب یہ ایونٹ اگلے برس ہوگا۔

Post a Comment

0 Comments