پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بیک وقت 2 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونا تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گیا جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں معمولی اضافہ اور ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2250 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 13 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونے کی قیمت 1929روپے بڑھ کر 97308 روپے ہوگئی ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 12 ڈالر اضافے سے 1825 ڈالر فی اونس ہے۔
اسٹاک مارکیٹ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس 49 پوائنٹس اضافے سے 37700 پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 570 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور آج 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 37941 رہی۔
بازار میں 45 کروڑ شیئرز کے سودے19.25ارب روپے میں طے ہوئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 10 ارب روپے کم ہوکر 7106 ارب روپے ہوگئی ہے۔
ڈالر کی قدر
اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت 60 پیسےکم ہوکر 168.20روپے ہوگئ ہے جبکہ انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر 40 پیسے سستا ہوا ہے۔
انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 167.90روپے تھی۔
0 Comments