Ticker

12/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

 





ترکی کے شہر استنبول کی معروف مسجد آیا صوفیہ میں 86 برس بعد کل نماز جمعہ ادا کی جائے گی۔
گزشتہ دنوں ترک صدر رجب طیب اردوان نے بھی اچانک آیا صوفیہ کا دورہ کیا تھا اور مسجد کی تیاریوں کا جائزہ لیا تھا۔  
آیا صوفیہ میں میں 86 برس بعد کل نماز جمعہ ادا کی جائے گی جس میں تقریباً ڈیڑھ ہزار نمازی نماز ادا کریں گے جب کہ ترک صدر رجب طیب اردوان سمیت اعلیٰ شخصیات بھی شریک ہوں گی۔آیا صوفیہ مسجد میں کل سے باقاعدہ پنج وقتہ نماز بھی ادا کی جائے گی۔ 
دوسری جانب ترک حکومت کی جانب سے بھی آیا صوفیہ میں 86 سال بعد نماز کی ادائیگی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور کورونا کے باعث درجہ حرارت چیک کرنے کے لیے 17 چیک پوائنٹس بنائے گئے ہیں جب کہ نمازیوں کے لیے ماسک کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔
میونسپلٹی کی جانب سے نمازیوں کو مسجد لے جانے کے لیے فری شٹل سروس بھی مہیا کی جائے گی جب کہ پانی کی بوتلوں، ماسک، سینیٹائزر اور قالین کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
اُدھر ایک سروے میں بھی 60 فیصد ترک شہریوں نے آیا صوفیہ کو مسجد میں بدلنے کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ دنوں ترکی کی اعلیٰ عدلیہ کونسل آف اسٹیٹ نے یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں شامل 1500 سال پرانی عمارت کو میوزیم سے مسجد میں تبدیل کرنے کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔
عدالتی فیصلے کے فوری بعد ترک صدر رجب طیب اردوان نے آیا صوفیہ کو میوزیم سے مسجد میں تبدیل کرنے کے صدارتی حکم نامے پر دستخط کر دیے تھے جس کے بعد آیا صوفیہ کی میوزیم کی حیثیت ختم ہوگئی ہے اور اس کا کنٹرول ترکی کے محکمہ مذہبی امور نے سنبھال لیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments