Ticker

12/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

 




ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر کا قرض منظور


ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
اے آئی آئی بی کے مطابق قرض کی فنانسنگ ورلڈ بینک کے ساتھ مل کرکی گئی ہے۔
اے آئی آئی بی کا کہنا ہے کہ قرض کے ساتھ پاکستان کو وبا کی مد میں 75 کرو ڑ ڈالر سپورٹ فراہم کی گئی ہے اور اس رقم سے صحت عامہ کی ایمرجنسی سہولیات کو بہتر بنایا جائے گا جب کہ ساتھ ہی اس کا استعمال افرادی قوت کی تربیت پربھی ہوگا۔
اے آئی آئی بی کے مطابق وبا کے پھیلاؤ سےغربت کے خاتمے کی 2 دہائیوں میں حاصل کی گئی کامیابیوں کوخطرات لاحق ہیں اس لیے قرض سے کورونا کے سماج اور معیشت پر منفی اثرات کو بہتر بنایا جاسکے گا۔

Post a Comment

0 Comments