Ticker

12/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

 




کراچی میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے کیسز میں 100 فیصد اضافہ

فائل فوٹو
کراچی میں 24 گھنٹوں میں کوروناوائرس کے کیسز میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق21 جولائی کو کراچی میں کورونا کے 324 کیسز رپورٹ ہوئے تھے  جب کہ  آج کراچی میں 714 کورونا کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
آج سب سے زیادہ 302 کیسز ضلع وسطی میں سامنے آئے ہیں جب کہ 24 گھنٹے قبل ضلع وسطی میں صرف 42 کیسز سامنے آئے تھے۔
 ضلع شرقی میں 200 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ گزشتہ روز  یہاں پر 71 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
آج ضلع جنوبی میں 94 کیسز آئے ہیں جب کہ گزشتہ روز 110 کوروناکے کیس رپورٹ ہوئے تھے۔
 ضلع کورنگی میں آج 87 جب کہ کل 43 کورونا کے کیسز سامنے آئے تھے،ضلع غربی آج 31 جب کہ گزشتہ روز صرف 9 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی۔
ملیر  کے ضلع میں آج کیسز میں کمی نظر آئی  ہے کیونکہ آج 39 جب کہ کل 49 کوروناکیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
خیال رہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 80 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 1600 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments