Ticker

12/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

 




معاشی شرح نمو: 2024 میں چین، امریکا کو پیچھے چھوڑ دے گا

 1990 سے چین کی معاشی نمو بہت تیز ہے اور توقع ہے کہ 2024 تک چین بڑی معیشتوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہوگا: ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے ڈیٹا— فوٹو:فائل 

ورلڈ بینگ اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ 2024 میں ایشیائی ممالک مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کے حجم کے لحاظ سے دنیا کے 5 بڑی معیشتوں میں شامل ہوجائیں گے۔
ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے ڈیٹا کے مطابق یہ ایشیائی ممالک معاشی ترقی میں کئی یورپی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیں گے اور چین امریکا کو پیچھے چھوڑ کر اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہوگا۔
آئی ایم ایف کے اعداد و شمار — فوٹو: اسکرین گریب 
اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ 1990 سے چین کی معاشی نمو بہت تیز ہے اور توقع ہے کہ 2024 تک چین بڑی معیشتوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہوگا۔
حال ہی میں ہندوستان اور انڈونیشیا دنیا کی سب سے بڑی معیشتوں میں پہلے 10 ممالک کی لسٹ میں داخل ہو چکے ہیں  جس کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ 2024 تک ہندوستان تیسرے اور انڈونیشیا 5 ویں درجے تک پہنچ جائیں گے۔
جاپان کی معاشی صورتحال میں استحکام آیا ہے جس سے توقع ہے کہ معاشی ترقی کے لحاظ سے وہ 2024 میں چوتھے نمبر پر ہوگا۔ اس فہرست میں پاکستان کا دور دور تک کوئی نشان موجود نہیں۔

Post a Comment

0 Comments